پرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے حملہ سے بچاؤ کیلئے مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت

جمعہ 21 نومبر 2025 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2025ء) مونجی کی برداشت میں تاخیر دانوں کے جھڑنے و ٹوٹنے کاباعث بنتی ہے جبکہ پرندوں، چوہوں، کیڑوں، پیسٹ کے حملہ سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کو مونجی کی بروقت برداشت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسلئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :