سیالكوٹ، کسان کارڈ کی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں25 نومبر تک توسیع

جمعہ 21 نومبر 2025 13:40

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2025ء) کسان کارڈ کی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں 25 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے، رقم نہ جمع کرانے والے کسانوں کے کارڈ بلاک کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کسان کارڈ کے حامل کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کسانوں کی سہولت اور ان کے پر زور مطالبہ پر کسان کارڈ کی استعمال شدہ بلا سود قرض کی رقم جمع کروانے کی تاریخ 25 میں نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ 25 نومبر تک رقم نہ جمع کرانےوالے کاشتکاروں کے کسان کارڈ بلاک کردیے جائیں گے، سبسڈی سکیموں کےلئے نااہل اور ملکیتی زمین بینک آف پنجاب کے نام رہن کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :