صدر مملکت سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت کا جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین ،نیک تمنائوں کااظہار

پیر 24 نومبر 2025 22:30

صدر مملکت سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔