عالمی مقابلہ حسن 'مس یونیورس' مقابلے کی شریک مالک کو گرفتار کرنے کا حکم

مس یونیورس کے صدر پر بھی منشیات کی سمگلنگ، اسلحے کی فراہمی اور غیر قانونی تیل کی تقسیم کے الزامات عائد کردیئے گئے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 27 نومبر 2025 12:30

عالمی مقابلہ حسن 'مس یونیورس' مقابلے کی شریک مالک کو گرفتار کرنے کا ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2025ء) عالمی مقابلہ حسن 'مس یونیورس' مقابلے کی شریک مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے مس یونیورس کی شریک مالک اور معروف میڈیا ٹائیکون این جکاپونگ جکرا جتاتیپ کے گرفتاری جاری کیے ہیں، ان کے کلاف یہ کارروائی 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے مبینہ فراڈ کے الزام میں کی گئی، اس سلسلے میں ایک پلاسٹک سرجن نے الزام عائد کیا تھا کہ این جکاپونگ نے 2023ء میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے انہیں دھوکہ دیتے ہوئے اہم معلومات کو چھپایا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمہ نے جان بوجھ کر مدعی کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی حالانکہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ تھیں کہ ان کے پاس مقررہ وقت میں رقم واپس کرنے کی صلاحیت نہیں، ملزمہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس کے باعث ان کی غیر حاضری کو فرار کی کوشش سمجھتے ہوئے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے کیوں کہ ان کی غیر موجودگی نے معاملے کو پیچیدہ بنایا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مس یونیورس کے صدر راؤل روچا کے خلاف بھی منشیات کی سمگلنگ، اسلحے کی فراہمی اور غیر قانونی تیل کی تقسیم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان کے خلاف یہ الزامات ایک بین الاقوامی جرائم کے نیٹ ورک کی کارروائیوں سے جڑے ہیں جو میکسیکو اور گواٹی مالا کے درمیان چل رہا تھا، استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راؤل روچا نے ایک بڑا اور عالمی سطح پر پھیلنے والا مجرمانہ نیٹ ورک چلایا جو قانونی کاروباروں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔