کاشتکارگندم کی پچھیتی کاشت10 دسمبر سے قبل لازما ًمکمل کر لیں، ترجمان

اتوار 30 نومبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2025ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشت10 دسمبر سے پہلے مکمل کر لیں اور تاخیر سے بچنے کیلئے جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔ ترجمان کے مطابق گندم کی پچھیتی کاشت میں تاخیر کی وجہ سے پیداوار میں کمی آسکتی ہے جن میں شگوفوں میں کمی، فصل کا جلدی پکنا اور دانوں کا چھوٹا رہ جانا جیسے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

تاخیر سے بچنے کے لیے کاشت کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر پچھیتی کاشت ہو جائے تو بیج کی گہرائی مناسب رکھنی چاہیے (تقریبا دو تا ڈھائی انچ) تاکہ فصل کی نشوونما خراب نہ ہو۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار پچھیتی گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔

(جاری ہے)

بیج کے اگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔

گندم کے کاشتکار آبپاش علاقوں میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی+ دوبوری یوریا + ایک بوری ایس او پی / ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اوسط زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ پونے دو بوری یوریا+ ایک بوری ایس او پی/ ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کیلئے سوا بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری یوریا+ ایک بوری ایس او پی/ ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اگر کسی وجہ سے فاسفورسی کھاد بوقت بوائی نہ ڈالی جا سکے تو پہلے پانی کے ساتھ ڈالیں۔پچھیتی کاشت کی صورت میں کھادوں کی پوری مقدار بوقت کاشت ہی ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :