جننگ فیکٹریوں کے کچرے اور کھیتوں و سڑکوں کے کنارے پڑی کپاس کی چھڑیوں و ٹینڈوں کو فوری تلف کرنے کی ہدایت
پیر 1 دسمبر 2025 12:42
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ یہ سنڈی سردیوں کا موسم دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ان کھلے ٹینڈوں یا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کپاس کی بے موسمی اگیتی کاشت کی وجہ سے کپاس کی گلابی سنڈی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جو با آسانی فروری مارچ کی کاشتہ فصل پر منتقل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار آخری چنائی کے بعد کپاس کے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں کیونکہ جیسے ہی وہ بچے کھچے ٹینڈے کھائیں گی تو ان میں موجود گلابی سنڈی کی تلفی میں مدد ملے گی۔اسی طرح آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیاجائے اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کی جائے کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31 جنوری تک ہر صورت مکمل کر لیاجائے اور خالی کھیتوں میں گہرا ہل چلا کر سنڈیوں کے پیوپے تلف کر دیئے جائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.