چنے کی فصل میں اگنے والی جڑی بوٹیاں پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں،ماہرین پلانٹ پروٹیکش

بدھ 3 دسمبر 2025 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2025ء) ماہرین پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آبادنے دسمبر کے پہلے پندھرواڑے میں چنے کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کو چنے کی اچھی پیداوار کیلئے وضع کردہ سفارشات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فصل میں جڑی بوٹیاں اگ رہی ہیں جو پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں لہٰذا کاشتکار باتھو،کرنڈ،لہلی،پیازی اور ریواڑی کی تلفی کو ابتدائی مرحلہ پر یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں،پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30سے40 دن بعد اور دوسری گوڈی پہلی گوڈی کے ایک ماہ بعد کریں۔انہوں نے کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے لہٰذا آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصا ًپھول آنے پر اگر فصل سوکامحسوس کرے تو ہلکا سا پانی لگا دیں،کابلی چنے کیلئے پہلا پانی بوائی کے 60سے 70 دن بود اور دوسرا پھول آنے پر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھان کے بعد کاشت کی گئی فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور کسی مسئلہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل اور ضرورت پڑنے پر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی افسران سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :