محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

بدھ 3 دسمبر 2025 21:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ فصل کی کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔ فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں۔ اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں۔

(جاری ہے)

نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود گروؤں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں۔ ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اوراگیتی پکنے والی اقسام پہلے برداشت کریں۔ اس کے بعد درمیانی اور پھرپچھیتی پکنےوالی اقسام کی برداشت کریں۔ گنا کاٹنے کے بعد جلد ازجلد مل کو سپلائی کریں تا کہ وزن اورریکوری میں کمی نہ آئے۔ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کماد کو15جنوری کے بعد کاٹیں۔جن کھیتوں میں مونڈھی فصل نہ رکھنی ہو اس کھیت کوفوراً تیار کر کے سورج مکھی کی کاشت کے لیے زمین تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :