مویشیوں کی صحت و علاج معالجے سے متعلق سہولیات کے لئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا عملہ سرگرم عمل ہے،لائیوسٹاک سمبڑیال

جمعہ 5 دسمبر 2025 13:30

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2025ء) محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت و علاج معالجے سے متعلق سہولیات اور آگاہی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا عملہ سرگرم عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے جمعہ کو’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کے ذریعے دور دراز علاقہ جات کے مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر ان کے جانوروں کا مفت علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کے جانوروں کی صحت، علاج معالجہ، ان کی بہتر نگہداشت،دیکھ بھال اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے جانے والے نئے ترقیاتی منصوبہ جات بالخصوص وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ بارے کسان لائیو اسٹاک بیٹھک پروگرام کے ذریعے آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔