زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ رضاکار منانے کے لیے ریلی نکالی گئی

جمعہ 5 دسمبر 2025 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ رضاکار منانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس کا مقصد محروم طبقے کی مدد اور خوشحالی و بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہے۔ یہ ریلی سینئر ٹیوٹر آفس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام پنجاب سول ڈیفنس اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ معاشرے کے مستحق طبقات کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ خوشحال معاشرے کو پروان چڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رضا کارانہ خدمات باہمی بھروسہ پیدا کرتی ہیں اور شہریوں میں انسانیت و یکجہتی کی قدریں اجاگر کرتی ہیں جو معاشرے کو زیادہ ہم آہنگ بناتی ہیں۔

سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ رضاکارانہ سرگرمیاں نہ صرف معاشرے بلکہ فرد کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور اقتصادی و سماجی طور پر کمیونٹیز میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس، سیلانی ٹرسٹ کے محمد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر عدیل عمر اور تحفظ مرکز کی انچارج گل ناز نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :