کاشتکارگندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بروقت اور مناسب آبپاشی کریں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

منگل 9 دسمبر 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے بروقت اور مناسب آبپاشی نہایت اہم ہے۔ترجمان نے کہا کہ کپاس مکئی اور گنے کے بعد کاشتہ گندم کو پہلی آبپاشی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20تا25 دن، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت 80تا90 دن اور تیسری آبپاشی دانہ بننے کی ابتدا یعنی بوائی کے 125تا130 دن کے بعد کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

دھان کی فصل کے بعد کاشتہ گندم کوپہلی آبپاشی بوائی کے 35تا45دن، دوسری آبپاشی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے 80تا90 دن، اور تیسری آبپاشی بوائی کے 125تا130 دن کے بعدکرنی چاہیے جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 25 تا30 دن بعد،دوسری آبپاشی70 تا80 دن بعد جبکہ تیسرا پانی بوائی کے110 تا115 دن بعد کرنی چاہیے۔تھل کے علاقہ جات میں گندم کی فصل کو مقامی موسمی حالات کے پیشِ نظر پہلا پانی بوائی کے 20 تا25 دن بعد،دوسرا پانی فصل کی شاخیں نکلتے وقت یعنی بوائی سے 40 تا45 دن بعد،تیسرا پانی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے70 تا75 دن بعد، چوتھا پانی پھول بنتے وقت یعنی بوائی کے90 تا95 دن بعد،پانچواں پانی دانہ بنتے وقت یعنی بوائی کے110 تا115 دن بعد اور چھٹا پانی دانے بھرتے وقت یعنی بوائی کے130 تا135 دن بعد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :