کاشتکاروں کو منتخب شدہ پھول گوبھی کی گندلیں 5سے9انچ لمبی ہونے پر جڑوں سمیت کھیت سے نکال کر زمین میں منتقل کرنے کامشورہ
بدھ 10 دسمبر 2025 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ منتخب شدہ پودوں کو کھیت میں رہنے دیں اور باقی پھول تیار ہونے پر برداشت کرتے رہیں نیزگاچیاں نکالنے سے 15سے20دن پہلے گوبھی کی فصل کا پانی بند کر دیں۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار منتقلی کے وقت بیمار پتے اتار دیں اور باقی پتوں کوپھول کے ساتھ دھاگے سے لپیٹ دیں تاکہ گاچی بناتے وقت یہ پتے ٹوٹنے نہ پائیں۔ انہوں نے کہاکہ پھول گوبھی کے پودے کی منتقلی کے بعد دھاگوں کو کاٹ دیں اور اگیتی پھول گوبھی کی بیج والی فصل کو کورے سے بچاؤ کی خاطر شمال مغرب کی طرف سرکنڈے کا سایہ کریں اور کورا پڑنے کے دنوں میں فصل کو پانی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کی منتقلی کے دوہفتہ بعدایک بوری ڈی اے پی کھادبحساب فی ایکڑ ڈال کر کم گہری گوڈی کے ساتھ پودوں کے گرد مٹی لگادیں اور بوقت ضرورت آبپاشی کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ پھول گوبھی کی بیج والی فصل پر لشکری سنڈی اور تیلے حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا ان نقصان رساں کیڑوں کا حملہ ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے نئی کیمسٹر ی کی زہروں کا سپرے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بیج کیلئے منتخب کردہ پھولوں پر ہم مرکز دھبوں کی بیماری بھی حملہ آور ہوکر نقصان کا باعث بنتی ہے جس کے تدارک کیلئے مناسب پھپھوند کش زہر کا سپرے کرنا ضروری ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.