باغبانوں کو سٹرس میلانوز اور سٹرس سکیب کے انسداد کیلئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی ٹہنیاں زمین کو نہ چھونے دینے کی ہدایت

بدھ 10 دسمبر 2025 14:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2025ء) باغبان سٹرس میلانوز اور سٹرس سکیب کے انسداد کیلئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی ٹہنیاں زمین کو نہ چھونے دیں کیونکہ اس طرح سٹرس سکیب اور سٹرس میلانوز کی بیماری کے جراثیم زمین سے پانی کے ذریعے پتوں اور ٹہنیوں کو لگتے ہیں جس سے پودا بری طرح متاثر اور پھل گلنا سڑنا شروع ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے بتایا کہ تحقیق کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جہاں باغبانوں نے ترشاوہ پھلوں کے باغات کے ارد گرد بانس لگائے ہوئے ہیں وہاں بھی یہ حملہ شدت اختیارکررہاہے کیونکہ بانس ہوا اور وشنی کی باغات کے پودوں تک رسائی میں رکاوٹ پیداکرتاہے جس سے باغات کی فضا نمدار ہونے کے باعث بیماری کی شدت میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان غیر کیمیائی اور کیمیائی طریقوں سے بھی مذکورہ بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :