کاشتکار سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات كریں

جمعرات 11 دسمبر 2025 15:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال نے كہا ہے كہ کاشتکار سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات كریں ۔ان خیالات كا اظہار انہوں نے آج جمعرات كو سبزیوں كے كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔انہوں نے كہا كہ سبزیات کے تمام کاشتکار موسم سرما کے آغاز کے باعث سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے لوبیا، مٹر، بھنڈی، گوبھی، ٹماٹر، مرچ، چپن کدو اور دیگر سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تدارکی تراکیب پر عمل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ اکھیڑا، پھپھوند سے پھیلنے والی بیماری ہے جو سبزیوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے، اکھیڑا کے حملہ سے پودوں کی جڑیں گل جاتی ہیں اور پوداا پنی عمر کے کسی بھی حصہ میں متاثر ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس بیماری کے بروقت انسداد کیلئے بینلٹ یا ڈائی تھین ایم 45کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بیماری سے پاک دیسی کھاد کا استعمال اور فصل کا مناسب ہیر پھیر بھی سبزیوں کو اکھیڑا کی بیماری سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :