ضلعی انتظامیہ پشاورکی یونیورسٹی روڈ پرمختلف بازاروں کا معائنہ ،غیر قانونی اورنان کسٹم سگریٹ تحویل میں لے لیے

منگل 16 دسمبر 2025 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2025ء) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے غیرقانونی اور نان کسٹم سگریٹ کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق غیرقانونی و نان کسٹم سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق کسی کو بھی غیر قانونی کاروبار کرنے کی اجازات نہیں ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :