اردواورپنجابی کے معروف شاعرمنیرنیازی کی 19 ویں برسی 26 دسمبرکو منائی جائے گی

ہفتہ 20 دسمبر 2025 11:30

اردواورپنجابی کے معروف شاعرمنیرنیازی کی 19 ویں برسی 26 دسمبرکو منائی ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2025ء) اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کی 19ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی برسی کے سلسلے میں مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں منیر نیازی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صاحب طرز شاعر منیر نیازی1927ء کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور میں پیدا ہوئے وہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاول پور میں بھی زیر تعلیم رہے ہیں ان کا شمار پرانے شعراء میں ہوتا ہے۔

منیر نیازی برصغیر کے وہ نامور شاعر تھے جس کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں وہ پنجابی شاعری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3اور انگریزی کے 2مجموعے شائع ہوئے ان میں کلیات منیر،آغاز،بے وفا کا شہر،تیز ہوا،تنہا پھول،جنگل میں دھنک،سیاہ شب کا سفر اور دیگر قابل ذکر ہیں۔اپنے عہد کا عظیم شاعر منیر نیازی 26دسمبر 2006ء کو علالت کے باعث انتقال کر گیا ان کی عمر 78برس تھی۔

متعلقہ عنوان :