محکمہ زراعت نےترشاوہ اور امرود کے باغات کی دیکھ بھال بارے سفارشات جاری کر دیں

ہفتہ 20 دسمبر 2025 22:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2025ء) محکمہ زراعت نےترشاوہ اورامرودکے باغات کی دیکھ بھا ل بارے سفارشات جاری کر دیں۔ہفتہ کو ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کی بیمار ،سو کھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔کینو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں ۔

باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ترشاوہ باغات میں متوازن کیمیائی کھادیں ڈالیں۔

(جاری ہے)

باغبان ماہ دسمبر میں گوبر کی گلی سڑی کھادڈال دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گد ھیڑی کے انسداد کیلئے زمین پر گوڈی کریں اور مناسب زہرپاشی کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ امرود کے چھوٹے پودوں کو کورے سے بچائیں ۔کورے سے متاثرہ شاخوں کو اس وقت تک نہ کاٹیں جب تک کورے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔باغات سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں اور ایک آبپاشی کریں۔ جڑی بوٹیو ں کے موثر کنٹرول کیلئے باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :