محکمہ زراعت سمبڑیال کی کاشتکاروں گندم کی بہتر پیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

جمعہ 26 دسمبر 2025 13:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو گندم کی بہتر پیداوار کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کو پہلا پانی 80سے 90دن بعد اور پچھیتی کاشت کے لئے پہلا پانی شاخیں نکلتے وقت بوائی کے 20سے 25دن بعد جبکہ دوسرا پانی 70سے 80دن بعد گوبھ کے وقت اور تیسرا پانی 110سے 115دن بعد دانے کی دو دھیا حالت میں دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی انتہائی ضروری ہے، جڑی بوٹیوں کی وجہ سے 14سے42فیصد پیداوار کم ہو جاتی ہے اور اگر جڑی بوٹیوں کی بر وقت تلفی کی جائے تو پیداوار میں 15فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی آبپاشی کے بعد کھیت وتر حالت میں آنے پر جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لئے 100سے120لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے صاف اور خوشگوار موسم میں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دھند، بارش اور تیز ہواکی صورت میں سپرے ہر گز نہ کریں اور خیال رکھا جائے کہ دوران سپرے فصل کا کوئی حصہ دوہری بار سپرے نہ ہو اور کوئی حصہ سپرے سے رہ بھی نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :