نوشہرہ ورکاں موضع پگالہ، 40 سالہ شخص پر اغوا کر کے بد ترین تشدد ، مقدمہ درج

اتوار 28 دسمبر 2025 15:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں پگالہ سے 40 سالہ شخص محمد ارشد گجر کو اغواہ کر کے بدترین تشدد کر کے کھیتوں میں پھینک دیا گیا ،تلاش کے بعد تشویشناک حالت میں نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لائے جانے کے بعد گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مغوی و مضروب کے بھائی محمد رمضان گجر کے مطابق اسکا بھائی گزشتہ روز لا پتہ ہو گیا تھا رات گزرنے کے بعد قریبی کھیت میں پرالی کے ڈھیر پر پڑا ملا جس کوتشویشناک حالت میں نوشہرہ ورکاں ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے ناک اور چباڑے پر شدید زخم اور جسم پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے جو بے ہوشی کی حالت میں ہےاور بیان دینے سے قاصر ہے۔

تھانہ تتلے عالی پولیس نے مضروب کے بھائی محمد اسلم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔محمد اسلم کے مطابق اسکا بھائی محمد ارشد نعمانیہ روڈ قاضی کورٹ میں پکوائی کا کام کرتا ہے جو گزشتہ روز نہ تو ڈیوٹی پر گوجرانوالہ گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :