بہاریہ مکئی کی کاشت کابہترین وقت 15 جنوری سے فروری کے آخر تک ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 1 جنوری 2026 12:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کابہترین وقت 15 جنوری سے فروری کے آخر تک ہے ۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت 15 جنوری سے شروع ہو گیا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ابھی سے بہاریہ مکئی کی کاشت کےلئے منصوبہ بندی شروع کردیں تاکہ فصل کی کاشت میں تاخیر نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار جدید اور ہائبرڈ اقسام کی کاشت کریں تاکہ وہ بہاریہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل ایک سال میں 2بار موسم خریف اور موسم بہارمیں کاشت کی جاتی ہے جس سے غلہ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی کاشت کےلئے ایسی بھاری میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت کے علاوہ 7.5 پی ایچ کے قریب ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایسی زمین جس میں برسیم یا آلو کاشت کئے گئے ہوں وہاں مکئی کی فصل بہتر نشو ونما پاتی ہے تاہم کلراٹھی، ریتلی، سیم زدہ اور 8.0 سے زائد پی ایچ کی حامل زمین بہاریہ مکئی کی کاشت کےلئے موزوں نہیں۔

متعلقہ عنوان :