اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال كی زیر صدارت گندم کی فصل کے حوالے سے سیمینار

جمعہ 2 جنوری 2026 11:00

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی کی زیر صدارت گندم کی فصل کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں میگا کسان گیدرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سجاد حیدر نے بطور مہمان خصوصی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل،سینئر سائنسدان مٹی اینڈ واٹر لیب سیالکوٹ ڈاکٹر عدنان عمیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال صبا تحسین، ممتاز ترقی پسند کاشتکار افضل گھمن اور مختلف دیہات کے تقریبا200 کسانوں نے شرکت کی۔

کسانوں کے ساتھ ماہرین کے لیکچرز کے ذریعے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیمینار میں نائٹروجن کھاد کےاستعمال ،مربوط جڑی بوٹیوں کے تدارک کی اہمیت اور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر سیالکوٹ نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے محکمہ زراعت کے جدید طریقوں ماڈل ایگریکلچر فارمز کے قیام، گندم کی پیداوار کا مقابلہ26۔

2025 گرین ٹریکٹر سکیم مرحلہ تھری، کسان کارڈ سکیم اور کسان کارڈ کی حاصل کی گئی رقم جمع کروانے ،گندم کی بہتر پیداوار کے ساتھ ساتھ علاقے میں سموگ کے خاتمے کے لئے سپر سیڈر کے فوائدکے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل نے سردیوں میں جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور دیکھ بھال بارے گفتگو کی۔ ڈاکٹر عدنان عمیر نے فصلوں کے لئے کھادوں کے موثر اور مٹی کے تجزیہ کی اہمیت پر بات کی۔

ترقی پسند کاشتکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کاشتکار برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے پروگرامز کے انعقاد کے لئے حکومتی اقدامات اور محکمہ زراعت کی کوششوں کو سراہا۔سیمینار میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں مکئی کے چارے کا بیج بھی تقسیم کیا گیا۔آخر میں نئے سال کی برکت کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :