گوجرانوالہ میں زیادہ گندم اگاؤ مہم اور مکئی کی بہاریہ کاشت کے حوالے سے یومِ کاشتکاراں کا انعقاد

اتوار 4 جنوری 2026 22:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2026ء) پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل کی قیادت میں محکمہ زراعت( توسیع) گوجرانوالہ کے زیراہتمام ایمن آباد میں زیادہ گندم آگاؤ مہم اور فصل مکئی کی بہاریہ کاشت کے سلسلہ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر محمد اعظم مغل نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں اور زمینداروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، ملک کو زرعی لحاظ سے خود کفیل بنانے کیلئے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور محکمے کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاری کے جدید اصول اپنا کر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گندم و دیگر فصلوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کے بروقت اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت، کھادوں کے متوازن استعمال اور فصل کے نازک مراحل پر آبپاشی کی طرف خصوصی دھیان رکھنے کے بارے میں بھی تفصیل سےکاشتکاروں کو آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین ، ماہرین زراعت محمد اعظم ساقی،محمد عرفان ،،ایف اے ذوالفقار سندھو اور پرویز گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :