کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں ،ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کو پہلے کاٹیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

پیر 5 جنوری 2026 15:22

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں ،ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کو پہلے کاٹیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تاایک انچ گہرا کریں کیونکہ زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند موحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑووں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کٹائی 15جنوری کے بعد کریں، بہاریہ کماد کی کاشت کے لیے زمین کا انتخاب اور دوسرے وسائل کا بندوبست کریں، کورے کے اندیشے کے پیش نظر کھڑی اور خاص طور پر بیج کے لیے تیار کی گئی فصل کو آبپاشی کریں، کٹائی کے بعد گناجلد از جلد مل کو سپلائی کریں تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :