بھنڈی کے کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے بروقت اقدامات کریں،محكمہ زراعت سمبڑیال

پیر 5 جنوری 2026 15:18

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2026ء) زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ بھنڈی توری کی فصل پر مرجھاؤکی بیماری کی وجہ سے پودے جڑسے سوکھناشروع ہوجاتے ہیں ،بیماریوں کے کنٹرول کےلئے فصلوں کا مناسب ہیرپھیراورجلدپانی جذب کرنے والی زمین میں فصل کی کاشت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھنڈی توری پیلاروگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلاپڑجاتاہے ،ابتدا میں حملے کی صورت پودے کا قدبھی متاثرہوتاہے ،اس بیماری کوکنٹرول کرنامشکل ہے تاہم سفید مکھی کے کنٹرول سے اس پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے ،اس مقصدکے لئے کانفیڈار کا استعمال اچھے نتائج دیتاہے۔

متعلقہ عنوان :