کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

منگل 6 جنوری 2026 11:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں، مختلف بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری طور پر گوڈی کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں خاص کر جھلسائو کی بیماری کے بارے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے، پتوں کے جھلسائو کی بیماری کے لہسن کی فصل پر حملہ آور ہونے سے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں جبکہ جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے تمام پتے خشک ہو جاتے ہیں اور اس طرح لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور فصل کو شدید نقصان کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس بیماری کی علامت اگرچہ کورے کے نقصان سے ملتی جلتی ہے لیکن اس بیماری کے جراثیم زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کو 3سے4 مرتبہ گوڈی ضرور کریں اور جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :