کاشتکاروں کو تنے کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ سے بچانے کے لئے بینگن کی پنیری کو محفوظ رکھنے کی سفارش

منگل 6 جنوری 2026 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عامر صدیق نے کہا کہ بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے تنے پر پہلے ہلکا سیاہ یا بھورا نشان بنتاہے جو بعد ازاں پھیل کر دائرے کی شکل اختیار کرلیتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے پودے کو خوراک کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے مرجھا جاتے ہیں اس طرح کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :