کاشتکار متوازن کھادوں کا استعمال درست طور پر کرنے میں جدید ٹیکنالوجی سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں،ڈائریکٹر زراعت

منگل 6 جنوری 2026 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ کاشتکار متوازن کھادوں کا استعمال درست طور پر کرنے میں جدید ٹیکنالوجی سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو مشورہ دیاکہ کھادوں کے متوازن استعمال سے فصل پانی کی کمی اور کورے کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رہتی ہے اسلئے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے موبائل ایپ کھاد حساب کا اجراکررکھا ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق اپنی فصل کیلئے متوازن کھادوں کا تعین کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متوازن کھادوں کے استعمال کے فروغ سے کاشتکار اپنے بجٹ کے مطابق نائٹروجنی، فاسفورسی اور پوٹاش کھادوں کا حساب لگانے کے بعد ان کے متوازن استعمال کر سکتے ہیں جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔