لیہ یونیورسٹی میں زرعی شعبے کی ترقی پر اعلی ٰسطحی مشاورتی اجلاس

جمعرات 8 جنوری 2026 18:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2026ء) یونیورسٹی آف لیہ میں زرعی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا،یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فصلوں کے تحفظ اور پیسٹ مینجمنٹ پر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فائدہ اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام نے بھر پور شرکت کی،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر منصور الحسن ساہی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ڈی جی پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول، ڈی جی خان، لیہ اور سرگودھا ڈویژنز کے پیسٹ وارننگ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔مقررین نے یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں زرعی تحقیق کو کھیت تک پہنچانے کےلئے عملی تجاویز پر غور کیا گیا،پیسٹ سکاؤٹنگ اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی پر مشاورت بھی ہوئی،وائس چانسلر کی جانب سے مقامی کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :