محکمہ زراعت پنجاب نے جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 8 جنوری 2026 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کے کاشتکار فصل کی کٹائی جاری رکھیں۔ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کو پہلے کاٹیں۔

(جاری ہے)

فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کریں، کیونکہ زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند موحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑووں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مذید نے کہا کہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کٹائی 15جنوری کے بعد کریں۔بہاریہ کماد کی کاشت کے لیے زمین کا انتخاب اور دوسرے وسائل کا بندوبست کریں۔کورے کے اندیشے کے پیش نظر کھڑی اور خاص طور پر بیج کے لیے تیار کی گئی فصل کو آبپاشی کریں۔کٹائی کے بعد گنا جلد از جلد مل کو سپلائی کریں تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :