محکمہ زراعت نے جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 8 جنوری 2026 22:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2026ء) محکمہ زراعت نے جنوری کے پہلے پندھرواڑے کے دوران کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں،ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کو پہلے کاٹیں،فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تاایک انچ گہرا کریں کیونکہ زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند موحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑووں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نےمزید کہا کہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کٹائی 15جنوری کے بعد کریں،بہاریہ کماد کی کاشت کے لیےزمین کا انتخاب اوردوسرے وسائل کا بندوبست کریں،کورےکے اند یشے کے پیش نظر کھڑی اور خاص طور پر بیج کے لیے تیار کی گئی فصل کو آبپاشی کریں،کٹائی کے بعد گناجلد از جلد مل کو سپلائی کریں تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :