لاہور،محکمہ زراعت پنجاب کی کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری

ہفتہ 10 جنوری 2026 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کاکہنا ہے کماد کے کاشتکارفصل کی کٹائی جاری رکھیں اور فصل کی کٹائی سے ایک ماہ قبل پانی دینا بند کر دیں۔اسی طرح فصل کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کر یں،اس سے زیر زمین پوریوں پر موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں، نیچے سے کاٹنے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ مڈھوں میں موجود گروں کی سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ کاشتکارکماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کو مد نظر رکھ کر کریں، ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام پہلے برداشت کریں، اس کے بعد درمیانی اور پھرپچھیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کریں، گنا کاٹنے کے بعد جلد از جلد مل کو سپلائی کریں تا کہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آئے ۔ترجمان نے کہاکہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کماد کو 15 جنوری کے بعد کاٹیںجن کھیتوں میں مونڈھی فصل نہ رکھنی ہو اس کھیت کو فورا تیار کر کے سورج مکھی کی کاشت کے لیے زمین تیار کریں۔\378

متعلقہ عنوان :