آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمہ کیلئے فوری سپرے کا مشورہ

منگل 10 فروری 2026 16:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2026ء) ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود کی جانب سے باغبانوں اور آم کے کاشتکاروں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کویقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی پیداوار کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آم کے باغبانوں نے اگر فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کے حملہ کی ابتدائی علامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہٰذا فصل کی صورتحال سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو کاشتکار اور باغبان ماہرین زراعت کو بھی اپنے باغات کا معائنہ کروائیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں معاونت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :