آئی ایس پی آر کی سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے کی تصدیق

جمعرات 12 فروری 2026 22:19

آئی ایس پی آر کی سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2026ء) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے گھر میں گر کر زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو رہائش گاہ پر گرنے سے چوٹ لگی ہے۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرِ علاج ہیں۔