تشہیری مہم میں ملوث عناصر کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان محکمہ زراعت

پیر 16 فروری 2026 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس، دھان و دیگر فصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر اور فروخت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے موثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق غیر فصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی تشہیر اور خرید و فروخت نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ یہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوارکے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر غیر منظور شدہ اقسام کے بیج کی فروخت کا پروپیگنڈا کاشتکاروں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ایسی تشہیری مہم میں ویڈیو، تصویر میں دکھائی جانے والی فصل تلف کر دی جائے گی۔اس ضمن میں تشہیری مہم میں ملوث عناصر کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔