سیالکوٹ،رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

بدھ 18 فروری 2026 13:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2026ء) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراور عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے”اے پی پی“ کو بتایا کہ سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں‘ تنوں‘شاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفیدچھالے بن جاتے ہیں جو پھول کر پھٹ جاتے ہیں اور ان سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتااورپودے کے متاثرحصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساؤکی بیماری کے حملہ سے پتوں‘ٹہنیوں‘ پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودارہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کی شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں‘مرجھاؤکی بیماری ہر عمرکے پودوں پر اثراندازہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :