غیر معیاری اور غیر قانونی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعرات 19 فروری 2026 18:54

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2026ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی کے پی ایس او عمران شاہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر کی ہدایات پر ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز نے مکئی ہائبرڈ بیجوں کی چیکنگ کی۔انہوں نے دورانِ انسپکشن مہنگےداموں بیج فروخت کرنے اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث حمزہ ارشد ایگری سروسز غلہ منڈی روڈ دیپال پور کے پروپرائٹر اور مانسنٹو کمپنی کے ڈیلر شپ ہولڈر محمد ارشد ولد حسن علیکے خلاف استغاثہ جمع کیا گیا اور دکان سیل کی گئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 151 انسپکشنز کی گئیں۔

ارزاں نرخوں پر سیڈ فروخت کرنے اور بغیر سیڈ لائسنس بیج فروخت کرنے پر رواں ہفتے میں 24 سیڈ ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور قلندرے تیار کر کے سول کورٹس میں جمع کرائے گئے، 06سیڈ ڈیلروں کو موقع پر گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا گیا ہے 09 دکانیں سیل جبکہ دو دکانوں میں موجود بیج سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران64تھیلے بیج ضبط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 14 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ غیر معیاری اور غیر قانونی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے اور کاشتکاروں کو معیاری بیج کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :