فیصل آباد،کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کےفوری بعد آبپاشی کی ہدایت

جمعہ 20 فروری 2026 13:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2026ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے بتایا ہے کہ آبپاشی کے دوران اس بات کاسختی سے خیال رکھا جائے کہ پانی پٹڑیوں پر نہ چڑھنے پائے اور بیج تک صرف پانی کی نمی پہنچے تاکہ زمین میں کرنڈ پیداہونے سے بیج کا اگاؤ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر ایسا ہواتو بیج کا اگاؤ پیدوار کو بری طرح متاثر کرسکتاہے نیز بوائی کے بعد بھی ہفتہ وار آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے خاص طور پر جب فصل پھول اور پھل دینا شروع کرے تو اس وقت آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرناچاہیے اور فصل کو ہر چوتھے دن پانی دیتے رہناچاہیے تاہم بارش کی صورت میں آبپاشی کے وقفہ میں مناسب ردو بدل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھنڈی کی فصل کی کاشت کے وقت بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کےلئے درجہ حرارت 20سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی بجائی کےلئے اچھے اگاؤ والا 10 سے 12 کلو گرام جبکہ بیج کی فصل کےلئے6کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی قسم سبز پری مشہور اور سفارش کردہ قسم ہے جو فروری اور مارچ میں کاشت ہونے کی صورت میں اگست اور ستمبر تک بھر پور پھل دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :