وزیرِ زراعت پنجاب کی زیرِ صدارت سِٹرس بحالی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،جاری سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

منگل 24 فروری 2026 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2026ء) وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت سِٹرس بحالی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنونیئروزیر اعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے سٹرس محسن شاہنواز رانجھا، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران منصوبہ کے تحت جاری سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سکرین ہائوسز کے لیے ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سکرین ہائوسز کے لیے تجربہ کار اور اعلی صلاحیت کی حامل کنسٹرکشن فرموں کو ٹینڈرنگ کے عمل میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ مزید برآں محسن شاہنواز رانجھا، اسامہ خان لغاری اور آغا نبیل اختر (سپیشل سیکرٹری زراعت) پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ٹینڈرنگ کے عمل کا ازسرِ نو جائزہ لے گی اور متعین کردہ معیار کے مطابق تعمیراتی عمل کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 سکرین ہائوسز کے قیام سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :