ضلع میں 11 سو ایکڑ رقبے پر 8 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعہ 27 فروری 2026 22:36

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2026ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت ضلع میں شجرکاری مہم کے انتظامات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ڈی ایف او عظیم ظفر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسرجنگلات عظیم ظفر نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں شجرکاری کی ایک وسیع مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 11 سو ایکڑ رقبے پر 8 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے عباسیہ جنگلات میں 900 ایکڑ جبکہ قاسم والا کے علاقے میں 200 ایکڑ زمین تیار کی جا رہی ہے۔ مزید برآں دیگر محکموں کو بھی شجرکاری کے اہداف تفویض کیے جائیں گے تاکہ مہم کو مشترکہ کاوش کے طور پر کامیاب بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں شجرکاری کی ایک جامع، منظم اور دیرپا مہم شروع کی جائے گی، جس کے تحت شہری و دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں میں دستیاب جگہوں پر خوبصورت، دیرپا، پھلدار اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔ \378

متعلقہ عنوان :