ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو سدا بہار چارے کی مارچ کے آخر تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 2 مارچ 2026 13:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2026ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سدا بہار چارے کی مارچ کے آخر تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمدنے بتایاکہ سدا بہار چارہ گرمی اور خشکی کو دوسرے چارہ جا ت کی نسبت زیادہ اچھے طریقے سے برداشت کر سکتا ہے، اس لئے اس کی کاشت گرم اور خشک آب و ہوا والے علاقوں میں بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سدا بہار چارے کیلئے 8سے 10کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور معیار ی بیج فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ہائبرڈ قسم ہے، اس لئے ہر سال نیا بیج خرید کر ہی اس کی کاشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سدا بہار چارے کی پہلی کٹائی اسکی کاشت کے 60دن بعد کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد ہر 40سے 50دن کے وقفہ سے اس کی کٹائی کر کے چارہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :