اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال كی کاشتکاروں کو سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 3 مارچ 2026 17:35

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال صباء تحیسن نے کاشتکاروں کو سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے بر وقت سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی، جوار، تمباکو، سورج مکھی، لوسرن، برسیم،سبزیوں گوبھی، مولی، شکر قندی، بینگن، بھنڈی توری، پھلوں لیچی، ترشاوہ پھلوں، انار، بیر، امرود، شہتوت وغیرہ پر پرورش پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوری تلف کر دیا جائے تاکہ سفید مکھی پروان نہ چڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :