سکندر حیات خان شیرپاؤ کی روس سے تشریف لانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین سے ملاقات

اتوار 15 مارچ 2026 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2026ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے روس سے تشریف لانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین سے وطن کور شیرپاؤ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی خیر سگالی، دینی و سماجی امور اور امت مسلمہ کی بھلائی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سکندر شیرپاؤ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔