کراچی میں مختلف پولیس مقابلوں میں 6 زخمی سمیت 9 ڈاکو گرفتار

عوامی کالونی ، سکھن ، حیدری مارکیٹ ، تیموریہ اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد ان ڈاکوں کو گرفتار کیا

پیر 16 مارچ 2026 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2026ء) عوامی کالونی ، سکھن ، حیدری مارکیٹ ، تیموریہ اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمی سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی 5 نمبر سیکٹر 36/C راشد اکیڈمی کے قریب سے مبینہ مقابلت کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 4 چھینے گئے موبائل فونز ، پرس بمعہ کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 بھوسہ منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح حیدری مارکیٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کوثر نیازی کالونی ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ڈاکووں سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم باد بلاک ایم ڈینٹل کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کی بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور ایک کار برآمد کی گئی۔ڈیفنس پولیس نے قیوم آبار سی ر پٹے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے دو پستول نائن ایم ایم اور ایک تیس بور پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برامد کر لی۔