ٹریننگ پروگرام برائے فریش و رینول لائسنس کیلئے یکم اپریل سے 5 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی

منگل 17 مارچ 2026 14:44

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر/ پیسٹی سائیڈ محکمہ زراعت سیالكوٹ صباء تحسین نے کہا ہے کہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر ٹریننگ پروگرام برائے فریش و رینول لائسنس کیلئے یکم اپریل سے 5 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پیسٹی سائیڈ ڈیلر ٹریننگ پروگرام برائے فریش و رینول لائسنس کیلئے یکم اپریل سے 5 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رینول ٹریننگ کیلئے درخواست گزار کی فریش پاسپورٹ سائز تصویر،شناختی کارڈ کی فرنٹ اور بیک کی تصویر،میٹرک کی سند کی تصویر اور پرانے لائسنس کی کاپی لگانی ہوگی، فریش ٹریننگ کیلئے درخواست گزار کو فریش پاسپورٹ سائز تصویر،شناختی کارڈ کی فرنٹ اور بیک کی تصویر اور میٹرک کی سند کی تصویر لگانی ہوگی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اپلائی کرنے کیلئے آن لائن ویب سائٹ https://ebiz.punjab.gov.pk پر تمام کاغذات لوڈ کرنے کے بعد آخر میں پی ایس آئی ڈی کے ذریعے موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے فیس جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :