محکمہ زراعت نے اگیتی کپاس کیلئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

منگل 17 مارچ 2026 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی+ سوا چار بوری یوریا+ ڈیڑھ بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ درمیانی زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی + پونے چار بوری یوریا+ ڈیڑھ بوری ایس او پی فی ایکڑ اور زرخیز زمین میں ڈیڑ ھ بوری ڈی اے پی+ سوا تین بوری یوریا + ڈیڑھ بوری ایس او پی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

کاشتکارفاسفورس اورپوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجنی کھاد کا1/4 حصہ بوقت تیاری زمین ڈالیں۔ترجمان کا کہناتھا کہ اگیتی کاشت سے قریبا 50 سے60 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوتی ہے لہذا کاشتکار کینولہ،آلو، مٹر اور کماد کی برداشت کے بعد خالی ہونے والے رقبوں پر ترجیحاً کپاس کی اگیتی کاشت کرکے بھرپور منافع کمائیں۔

متعلقہ عنوان :