مری میں مسلسل بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا

بدھ 18 مارچ 2026 20:55

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2026ء) مری اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مری ایکسپریس وے اور دیگر اہم رابطہ سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات موجود ہیں، جبکہ بوستال موڑ سے چھرہ گلی لنک روڈ تک سیاحوں کی آمد و رفت کو محدود کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور حساس مقامات پر مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق شہری خصوصاً پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید بتایا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسپانس ٹیمیں مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ لوئر دیوال کوہالہ روڈ اور کوٹلی ستیاں کے راستوں پر خصوصی نگرانی جاری ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات پر ٹریفک کو محدود یا متبادل راستوں پر منتقل کرنے کے اقدامات میں تعاون کریں۔ ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سڑکوں کی فوری کلیئرنس کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :