کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان

شہر میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی، جنوب مغربی ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاری

جمعرات 20 اگست 2026 12:27

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ شہر میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، جن کے باعث شہر میں نمی کی شدت برقرار ہے اور موسم قدرے مرطوب محسوس کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران باقاعدہ بارش کے امکانات نہیں ہیں، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :