محکمہ زراعت کی گندم کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری\

جمعرات 19 مارچ 2026 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے گندم کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار آخری آبپاشی فصل کی حالت، موسم اور پانی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 25 مارچ تک مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمدنے بتایا کہ موسم گرم ہونے یا فصل ہری بھری ہونے کی صورت میں یا پچھیتی کاشتہ گندم کو اس کے بعد بھی محکمہ زراعت توسیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پانی لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی فصل پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں اور صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور اس بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر زمین میں دبا دیں۔کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔کاشتکار گندم کی فصل کی برداشت و سنبھال کیلئے ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :