محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہلدی لوكل کی کاشت مار چ و اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 24 مارچ 2026 12:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو ہلدی لوكل کی کاشت مارچ و اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہےکہ ہلدی لوكل کی کاشت مارچ اور اپریل کے مہینوں میں كی جاتی ہے، ضروری ہے کہ کاشتکار ہلدی لوكل كی كاشت اپریل میں مکمل کرلیں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی بروقت کاشت سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں اوربروقت كاشت سے ان کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلدی ہلكی اور بھاری میرا زمینوں میں كاشت كی جاسكتی ہے اور اس كے لیے 6سے 7 سو كلوگرام بیچ دركار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار کے لئے 10 سے 15 ٹرالی دیسی کھاد کا استعمال کرنا ضروری ہے، تین سے چار گوڈیاں اور 10 سے 12 بار آبپاشی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :