سورج مکھی کے کمزور اور فالتو پودوں کو نکال دیں، محکمہ زراعت پنجاب

منگل 24 مارچ 2026 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) سورج مکھی کے اگائو کے بعد جب چار پتے نکل آئیں تو کمزور اور فالتو پودوں کو اس طرح نکالیں کہ ان کا باہمی فاصلہ 9 انچ رہ جائے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ڈرل کے بعد کاشتہ فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم ازکم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں۔اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور زمین میں ہوا کی آمد و رفت بہتر ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ جب پودے تقریبا ایک فٹ اونچے ہو جائیں تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں۔فصل کو پہلا پانی اگائو کے20 دن بعد لگائیں اور کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری،دوسرے پانی کے ساتھ ایک بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ اوسط زرخیز زمین میں پہلے،دوسرے پانی اور ڈوڈیاں بنتے وقت بالترتیب آدھی بوری یوریا ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :